• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی وزیر خارجہ بلنکن کا اسحاق ڈار کو فون، منصب سنبھالنے پر مبارکباد

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو ٹیلی فون کیا۔ 

اس حوالے سے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ کی جانب سے مبارک باد کی ٹیلی فون کال موصول کر کے مسرت ہوئی۔ 

انھوں نے کہا کہ ٹیلی فون کال میں اہم دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ نے کہا تجارت، معیشت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کا اعادہ کیا گیا۔

انکا مزید کہنا تھا کہ انسداد دہشت گردی کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کیلئے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ 

اسحاق ڈار نے کہا دونوں ممالک کے درمیان مسلسل تعاون کے منتظر ہیں۔

قومی خبریں سے مزید