مردان ( نمائندہ جنگ ) ضلع ناظم حمایت اللہ مایار نے حالیہ بارشوں سے نقصانات کا جائزہ لینے کے لئے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور جاںبحق افراد کے لئے ایک ایک لاکھ جبکہ زخمیوں کے لئے پچاس پچاس ہزار روپے امدادی رقم کا اعلان کیا گذشتہ روز طوفان اور شدید بارش کے دوران چھتیں اور دیواریں گرنے سے شیرگڑھ ،تخت بھائی ،خزانہ ڈھیری اور دیگر علاقوں میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوئی تھیں جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے تھے ضلع ناظم حمایت اللہ مایار نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیاا ورنقصانات کے جائز ہ لے کر متاثرین سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا ان کاکہناتھاکہ مالی امداد قیمتی جان کا نعم البدل نہیں ہوسکتی انہوںنے متعلقہ حکام کو ہدایت کی مالی نقصانا ت کا تخمینہ لگایاجائے انہوںنے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے لئے ایک ایک لاکھ روپے اور زخمیوں کے لئے پچاس پچاس ہزار روپے امدادی رقم کا اعلان کیا ۔