• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وہاڑی : عید کے کپڑوں کی سیلائی سے انکار، 4 افراد نے درزی پر حملہ کردیا

عید کے رش کی وجہ کپڑوں کی سلائی کی بکنگ بند کی ہوئی ہے: درزی محمد آصف ---- جنگ فوٹو
عید کے رش کی وجہ کپڑوں کی سلائی کی بکنگ بند کی ہوئی ہے: درزی محمد آصف ---- جنگ فوٹو

عید کے کپڑوں کی  سیلائی کرنے سے انکار کرنے پر 4 افراد نے درزی پر حملہ کردیا۔

ضلع وہاڑی کی تحصیل میلسی میں کپڑوں کی سلائی کرنے سے انکار کرنا غریب درزی محمد آصف کا جرم بن گیا۔ 4 ملزمان نے درزی پر لوہے کی راڈز سے حملہ کرکے اس کو زخمی کر دیا۔

محمد آصف کو تشدید کا نشانہ بنانے والے چاروں ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ درزی پر حملہ کرنے والے 4 میں سے 2 ملزمان کی شناخت مہران اور یوسف کے نام سے ہوئی ہے جبکہ دیگر دو ملزمان کی شناخت نہ ہوسکی۔

زخمی درزی محمد آصف کو ٹی ایچ کیو اسپتال میلسی منتقل کر دیا گیا ہے۔

محمد آصف کا کہنا ہے کہ عید کے رش کی وجہ کپڑوں کی سلائی کی بکنگ بند کی ہوئی ہے جس کی وجہ سے ملزمان سے سلائی کے کپڑے لینے سے انکار کیا تو ملزمان مہران، یوسف اور دو نامعلوم افراد نے دھمکیاں و گالم گلوچ کیا اور لوہے کے راڈز سے حملہ کردیا۔

درزی کا کہنا ہے کہ ملزمان نے اسے جان سے مارنے کی بھی دھمکیاں دی ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کوئی بھی قانون سے بالا تر نہیں ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ متاثرہ درزی نے ڈی پی او وہاڑی سے انصاف کا مطالبہ کیا یے۔

قومی خبریں سے مزید