• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز نے خیبر پختونخوا کے رہنے والوں کو دہشتگرد کہا، رؤف حسن

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف کے  ترجمان رؤف حسن نے کہا ہے کہ مریم نواز نے خیبر پختونخوا کے رہنے والوں کو دہشتگرد کہا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رؤف حسن نے کہا کہ مریم نواز نے دھاتی ڈور کو خیبر پختونخوا سے اسمگلنگ کا الزام لگایا، انہوں نے خیبر پختونخوا کو اسمگلر اور دہشتگردوں سے تشبیہ دی۔

انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور نے وزیرِ اعظم سے وفاق کے تناظر میں ملاقات کی، وفاق کے ساتھ اختلافات کے باوجود کام کرنا ہے۔

ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے ملاقات کو تنقید کے باوجود برداشت کیا، جب سے حکومت بنی پی ٹی آئی کا وفاق سے رویہ مثبت ہے۔

رؤف حسن نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے فنڈ جاری نہیں کیے جا رہے، خیبرپختونخوا کے فنڈز جاری نہ کرنا وفاق دشمنی ہے۔

قومی خبریں سے مزید