لاہور کے علاقے شاہدرہ میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 1 لڑکی سمیت 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ڈاکوؤں نے دودھ لینے کے لیے آئے باپ بیٹی کو لوٹنے کی کوشش کی اور مزاحمت پر گولیاں چلا دیں۔
فائرنگ سے لڑکی اور قریب موجود شہری موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ لڑکی کے والد زخمی ہوئے۔
لاہور پولیس نے شواہد جمع کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔