ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جنوبی کی عدالت نے 103 کلو گرام چرس رکھنے کے کیس کا فیصلہ سنا دیا، عدالت نے جرم ثابت ہونے پر 2 ملزمان کو قید کی سزا سنا دی۔
عدالت نے ملزم عابد ماما اور لیاقت علی کو 14، 14 سال قید کی سزا سنائی ملزمان سے برآمد چرس سٹی کورٹ مال خانے میں لگنے والی آگ میں جل گئی تھی۔
عدالت نے دونوں ملزمان پر ایک، ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کردیا، کیس کے ایک ملزم شاہ نواز کو عدم شواہد کی بناء پر بری کردیا۔
پراسیکیوشن کے مطابق ملزمان کو 28 مارچ 2017 کو موچکو پولیس نے گرفتار کیا تھا، ملزمان کو چرس سے بھرے رکشے کے ہمراہ کچھی قبرستان لیاری سے گرفتار کیا گیا تھا۔
ملزمان رکشے میں 103 کلو سے زائد چرس لے کر جا رہے تھے جنہیں خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا گیا تھا۔