• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودیہ اور دیگر عرب ریاستوں میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا


سعودی عرب سمیت دیگر عرب ریاستوں میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، ان ممالک میں عیدالفطر 10 اپریل کو ہوگی۔

شوال کا چاند دیکھنے کےلیے سعودی عرب میں اعلیٰ عدالتی کونسل کا اجلاس ہوا۔ اجلاس کے بعد سعودی سپریم کورٹ نے اعلان کیا کہ مملکت میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا۔ سعودی عرب میں بدھ 10 اپریل کو عید الفطر ہوگی۔

حرمین انفو کی جانب سے بھی سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، مملکت میں عیدالفطر 10 اپریل کو ہوگی۔  

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور قطر میں بھی شوال کا چاند نظر نہیں آیا، یہاں بھی عید الفطر 10 اپریل کو منائی جائے گی۔ 

ادھر لندن میں مرکزی جماعت اہل حدیث برطانیہ نے 10 اپریل کو عیدالفطر منانے کا اعلان کردیا۔ 

آسٹریلوی فتویٰ کونسل نے آسٹریلیا میں عیدالفطر 10 اپریل کو منانے کا اعلان کیا۔ 

قبل ازیں سعودی ماہر فلکیات کا کہنا تھا کہ آج 29 رمضان المبارک کو شوال کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ چاند نظر آنے یا نہ آنے کا باقاعدہ اعلان سعودی اعلیٰ عدالت کرے گی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید