صوبہ پنجاب کے شہر لاہور کے بچے اس عید الفطر پر چڑیا گھر کی سیر سے محروم رہیں گے۔
لاہور کا چڑیا گھر تعمیراتی کاموں کی وجہ سے تاحال بند ہے، انتظامیہ نے شہریوں سے بچوں کو سیر کے لیے سفاری پارک لے جانے کا کہہ دیا ہے۔
لاہور چڑیا گھر کے زیادہ تر جانور اور پرندے دوسرے چڑیا گھروں میں منتقل کیے گئے ہیں۔
ڈی جی وائلڈ لائف مدثر ریاض کا کہنا ہے کہ لاہور کے چڑیا گھر کو اسٹیٹ آف دی آرٹ بنایا جا رہا ہے، لاہور کے چڑیا گھر میں نئے جانور اور پرندے لائے جا رہے ہیں۔
ڈی جی مدثر ریاض نے کہا ہے کہ توسیع کا کام تیزی سے جاری ہے، بڑی عید سے قبل کام مکمل کر لیں گے، سفاری پارک کھلا ہے، شہری بچوں کے ساتھ سفاری پارک کی سیر کریں۔
ڈی جی وائلڈ لائف کا مزید کہنا ہے کہ اس عید پر لوگوں کو سفاری پارک سے منفرد تجربہ ملے گا، لاہور چڑیا گھر کی جگہ کم ہے، قوانین کے مطابق اب یہاں ہاتھی نہیں ہوگا۔