نومنتخب ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سردار سیدال خان ناصر کوئٹہ میں پیدا ہوئے، ابتدائی تعلیم یہیں سے حاصل کرنےکے بعد انہوں نے بلوچستان یونیورسٹی سے ایم اے پولیٹیکل سائنس کیا۔
وہ حال ہی میں پاکستان مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر پہلی بار بلوچستان سے سینیٹ کے بلامقابلہ رکن منتخب ہوئے تھے۔
سیدال خان ناصر نے اپنی سیاست کا آغاز پاکستان مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے کیا اور وہ اسی جماعت سے وابستہ رہے ہیں۔
اس سے قبل وہ مسلم لیگ ن کی طلباء تنظیم مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن سے بھی وابستہ رہے، اسی بناء پر ان کا شمار مسلم لیگ ن کے نظریاتی کارکنوں میں کیا جاتا ہے۔
سردار سیدال خان ناصر کا مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف سے قریبی تعلق ہے۔
پیشے کے اعتبار سے وہ ایک کاروباری شخصیت ہیں اور ایک منرل کمپنی کے مالک ہیں۔