صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیرِ اعظم شہباز شریف نے نمازِ عید اپنے اپنے آبائی گھر میں ادا کی۔
سندھ کے شہر نواب شاہ میں واقع زرداری ہاؤس میں نمازِ عید کا اجتماع ہوا۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے زرداری ہاؤس میں عیدالفطرکی نماز ادا کی۔
صدر آصف زرداری نے نماز عید کے بعد پاکستان کے استحکام، سلامتی اور خوشحالی کے لیے بھی دعا کی۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے عید کی نماز کے بعد لوگوں سے عید بھی ملی۔
قوم عید کی خوشیوں میں وسائل سے محروم لوگوں کو شریک رکھے: وزیراعظم شہباز شریف
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیٹوں کے ہمراہ ماڈل ٹاؤن لاہور میں نمازِ عید ادا کی۔
عید کی نماز کے بعد وزیراعظم نے ملک وقوم کی ترقی وخوشحالی، امت مسلمہ کی یکجہتی کے لیے دعا کی۔
عیدالفطر کی نماز کی ادائیگی کے بعد وزیراعظم شہباز شریف لوگوں سے عید ملے۔
وزیراعظم کا عید کے پرمسرت موقع پر کہنا تھا کہ قوم عید کی خوشیوں میں وسائل سے محروم لوگوں کو شریک رکھے، پاکستان کو قائداعظم کے ویژن کے مطابق فلاحی ریاست بنانا ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین اور مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ مسلمانوں کا خون بہہ رہا ہے۔