• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ معاملے میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو غلطی کر رہے ہیں، امریکی صدر

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ غزہ معاملے میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو غلطی کررہے ہیں۔

امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ غزہ معاملے میں اسرائیلی وزیراعظم کے طریقہ کار سے متفق نہیں ہوں۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ غزہ میں خوراک اور ادویات کی مکمل رسائی ہونی چاہیے، امدادی تنظیم کی گاڑیوں پر حملہ اشتعال انگیزی ہے۔

صدر جوبائیڈن نے کہا کہ اسرائیلیوں سے کہوں گا اسرائیلی صرف جنگ بندی کا مطالبہ کریں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگلے چھ آٹھ ہفتوں تک تمام خوراک اور ادویات تک مکمل رسائی کی اجازت دیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید