• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس: نمازِ عید میں امت مسلمہ کی سربلندی اور کشمیر و فلسطین کی آزادی کیلئے خصوصی دعا کا اہتمام

اسکرین گریب
اسکرین گریب

فرانس بھر کی مختلف مساجد اور کھلے میدانوں میں نماز عید کے اجتماعات کا بھر پور اہتمام کیا گیا اور امت مسلمہ کی سربلندی اور کشمیر و فلسطین کی آزادی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

سفیر پاکستان عاصم افتخار آحمد نے پاک فرانس بزنس فورم کے چیئرمین سردار ظہور اقبال کے ہمراہ گھلے میدان میں نماز عید ادا کی۔

ایک ہی دن عید منائے جانے کے سبب مساجد میں نمازیوں کی غیر معمولی تعداد میں اضافے کے باعث نماز عید کی کئی بار جماعتیں ادا کی گئیں۔ 

نماز عید کے اجتماعات میں امت مسلمہ کی سربلندی اور کشمیر و فلسطین کی عوام کی آزادی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ 

ادارہ منہاج القران لاکورنیو میں نماز عید کی 6 جماعتیں ادا کی گئیں۔ جہاں پاکستانیوں کے علاوہ دیگر ممالک کے شہریوں کی بڑی تعداد نماز عید ادا کی ہے۔

نماز عید کے موقع پر مقامی سیاسی راہنما مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے موجود اور لوگوں سے بغلگیر ہوکر ایک دوسرے کو مبارکباد دیتے نظر آئے۔

خاص رپورٹ سے مزید