• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی پر امریکی صحافی پھٹ پڑے

قدامت پسند امریکی صحافی ٹکر کارلسن ۔ فوٹو: فائل
قدامت پسند امریکی صحافی ٹکر کارلسن ۔ فوٹو: فائل

غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی پر سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کٹر حمایتی اور قدامت پسند امریکی صحافی ٹکر کارلسن بھی پھٹ پڑے۔ امریکی حکومت کی اسرائیلی حمایت پر بھی سوال اٹھا دیا۔

بیت اللحم میں موجود فلسطینی پادری سے انٹرویو کے دوران رائےدی کہ اگر ہم ایسی غیر ملکی حکومت کی حمایت کرتے ہیں جو گرجا گھروں کو تباہ کررہی ہے، عیسائیوں کو مار رہی ہے، تو ہم راستے سے بھٹک گئے ہیں۔

فلسطینی پادری منتھرآئزک نے انٹرویو میں غزہ میں جاری جنگ کو فلسطینیوں کی نسل کشی قرار دیتے ہوئے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں جاری وحشیانہ جنگ معصوم بچوں، عورتو ں کی جانیں لے رہی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید