• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جب مالی حالات اچھے نہیں تھے اہلیہ سنیتا کافی مدد کرتی تھیں، انیل کپور

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

بالی ووڈ کے سینئر اداکار انیل کپور اپنی پیشہ ورانہ اور ذاتی زندگی کے بارے میں خاصے صاف گو ہیں۔ انہوں نے اپنے 47 سالہ طویل فلمی کیریئر کے دوران کافی اونچ نیچ بھی دیکھی ہے۔

اپنی بیٹی اداکارہ سونم کپور کے ساتھ نیہا دھوپیا کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے 68 سالہ انیل کپور نے اپنی اہلیہ سنیتا کپور کے بارے میں انکشاف کیا کہ انہوں نے اس وقت میری کافی مدد کی جب میرے پاس پیسے نہیں ہوتے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ اپنی اہلیہ سے پہلی بار پچاس برس قبل ملے تھے، جس وقت یہ ملاقات ہوئی میرے مالی حالات بہت اچھے نہیں تھے، تو سنیتا بہت سی چیزوں کو خود ہینڈل کرلیا کرتی تھیں اور جہاں کئی بھی پیسوں کا معاملہ ہوتا تو وہ آگے بڑھ کر شیئر کرتیں۔

جبکہ شادی کے بعد وہ صرف گھر کے کام ہی نہیں کرتی تھیں بلکہ مالی معاملات بھی سنبھالتی تھیں۔ ایسا وقت بھی گزرا جب میں بعض چیزیں افورڈ نہیں کرپاتا تو میں ان سے نہیں کہتا تھا، وہ خودبخود جاتیں اور کھانے کی اشیا لے آتیں۔ 

انیل کپور نے مزید کہا کہ بعض اوقات ہم نارمل ریسٹورنٹ چلے جاتے اور جس زمانے ہم ڈیٹنگ کرتے تو کبھی کبھی ذرا تھوڑے بہتر ریسٹورنٹ بھی چلے جاتے تھے اور سنیتا کو معلوم ہوتا کہ میرے پاس بل کی رقم نہیں ہے تو وہ خود ادا کرتیں۔ 

واضح رہے کہ انیل کپور اور سنیتا کی شادی 19 مئی 1984 کو ہوئی اور انکے تین بچے سونم، ریہا اور ہرش وردھان ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید