• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ نورانی جانے والے زائرین سے بھرا ٹرک کھائی میں گرگیا، 17 افراد جاں بحق

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرک میں 30 سے زائد افراد سوار تھے۔فوٹو: فائل
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرک میں 30 سے زائد افراد سوار تھے۔فوٹو: فائل

درگاہ شاہ نورانی جانے والے زائرین سے بھرا ٹرک حب  میں عیاں پیر کے قریب کھائی میں گرگیا، حادثے میں 17 افراد جاں بحق اور کئی افراد زخمی ہوگئے۔

وزیراعلی سرفراز بگٹی نے کمشنر قلات اور ڈپٹی کمشنر حب کو شدید زخمیوں کی کراچی منتقلی اور سندھ حکومت سے رابطے کی ہدایت بھی کی۔

جاں بحق ہونے والوں کی میتیں کراچی میں سہراب گوٹھ کے ایدھی سردخانے منتقل کر دی گئی، 35 زخمیوں کو علاج کے لیے سول اسپتال کراچی منتقل کیا گیا ہے، دیگر زخمی حب کے سول اسپتال میں زیر علاج ہیں، ریسکیو ذرائع کے مطابق 38 زخمیوں کی شناخت کی جا چکی ہے۔

پولیس کے مطابق زائرین کا تعلق ٹھٹھہ سے ہے، جو شاہ نورانی جا رہے تھے، گاڑی مکلی سے عید کے دن دو بجے دوپہر نکلی اور آٹھ بجے حادثے کا شکار ہو گئی۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرک میں 30 سے زائد افراد سوار تھے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی کا اظہار افسوس

وزیر داخلہ نے حب کے قریب زائرین کی گاڑی کھائی میں گرنے کے واقعے پر اظہار افسوس کیا ہے۔

ایک بیان میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے واقعے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار ہمدردی و تعزیت کیا ہے۔

محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثے میں جانی نقصان پر دلی دکھ ہوا ہے۔

قومی خبریں سے مزید