• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم حماس کی جہادی کوششوں کی تائید کرتے ہیں، مولانا فضل الرحمان

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی-ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ہم حماس کی جہادی کوششوں کی تائید کرتے ہیں، فلسطینیوں پر جبر اور تشدد کا سلسلہ ختم کیا جائے۔

مولانا فضل الرحمان نے حماس کے رہنما اسماعیل ہانیہ کو تعزیتی خط لکھتے ہوئے کہا کہ قائدین کے خاندان اور بچوں کو نشانہ بنانا دشمن کی ناکامی کا اعتراف ہے۔

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔

مولانا فضل الرحمان نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل کی جانب سے اسپتالوں اور پناہ گزینوں کے خیموں کو نشانہ بنانا قابل مذمت ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی مسئلے کے منصفانہ حل کےلیے جے یو آئی (ف) اپنی آواز بلند کرتی رہے گی۔

یاد رہے کہ  اسرائیلی حملے میں حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ کے تین جوان بیٹے شہید ہوگئے، حازم، محمد اور عامر شاطی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

 تینوں عید ملنے ایک پناہ گزین کیمپ گئے تھے جب اسرائیلی فوج نے ان کی گاڑی کو نشانہ بنایا، حملے میں حماس سربراہ کے کئی پوتے پوتیاں بھی شہید ہوئیں۔

 جوان بیٹوں کی شہادت پر اسماعیل ہنیہ کا کہنا تھا کہ ان کے بیٹوں کا خون غزہ کے دیگر شہداء سے قیمتی نہیں، غزہ کے سب بچے ان کے بیٹے ہیں، وہ پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

قومی خبریں سے مزید