سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) تھانہ سبز پیر کے علاقہ دیووال سے پولیس نے پابندی کے باوجود پتنگ بازی کرنے والے سفیر اور عامر کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے8پتنگیں برآمدکر کے مقدمات درج کرلئے۔ دریں اثنا پولیس نے مخبر اطلا ع پر تھانہ سٹی ڈسکہ کے علاقہ پل نہر کے قریب چھاپہ مار پر کر پتنگیں فروخت کرنے والے ندیم کو گرفتار کرکے اسکے قبضہ سے8000 پتنگیں برآمد کی اور مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔