• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملائیشیا: اسرائیلی شخص آتشیں اسلحہ رکھنے کے جرم میں گرفتار

تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

ملائیشیا کی عدالت میں اسرائیلی شخص پر آتشیں اسلحہ رکھنے کے جرم کا الزام عائد کر دیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی شخص پر بغیر لائسنس کے 6 ہینڈ گنز کی اسمگلنگ اور گولہ بارود رکھنے کا الزام ہے۔

مذکورہ 38 سالہ اسرائیلی شخص شالوم اویتان کو 27 مارچ کو ملائیشیا کے ایک ہوٹل سے گرفتار کیا گیا تھا۔

ملائیشین پولیس کا کہنا ہے کہ شبہ ہے کہ اس اسرائیلی شخص کا موساد سے تعلق ہے۔

عرب میڈیا نے بتایا ہے کہ مشکوک اسرائیلی کی گرفتاری کے بعد ملائیشین وزیرِ اعظم اور ملائیشین بادشاہ کے ارد گرد سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔

اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ملائیشیا میں گرفتار مذکورہ اسرائیلی شخص ایک منظم جرائم کے گروپ کا رکن ہے۔

اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ اسرائیلی شخص حریف گینگ لیڈر کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔

عرب میڈیا کے مطابق اس کیس کے سلسلے میں دیگر گرفتاریاں بھی عمل میں آئی ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید