قائم مقام امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ پورے ملک میں اسماعیل ہانیہ کے خاندان اور غزہ کے شہداء کےلیے غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی ہے۔
کوئٹہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ غزہ میں اسرائیلی ظلم پر پوری دنیا کے عوام سراپا احتجاج ہیں۔
قائم مقام امیر جماعت اسلامی نے یہ بھی کہا کہ غزہ میں 33 ہزار مسلمانوں کو شہید کردیا گیا، عید کے دن بھی بمباری نہیں رکی۔
لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ ہم اسماعیل ہانیہ اور فلسطین کے ہر گھرانے سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔