صوابی(نمائندہ جنگ)یارحسین پولیس نے عید کی شب قتل ہونے والے مقتول عاطف کے اندھے قتل کاسراغ لگاکرقاتل کو 24گھنٹوں کے اندر گرفتارکرلیا جبکہ ایک اورکارروائی میں 3سالوں سے تھانہ رستم سے مطلوب دو خطرناک مجرمان اشتہاری کو بھی دھرلیے ۔پولیس کے مطابق عید کے درمیانی شب نامعلوم شخص نے مقتول عاطف پر اندھا دھند فائرنگ کرنے کے بعد موقع سے غائب ہوگیاتھا۔ مقامی پولیس کو اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او یارحسین جواد خان بمع نفری جائے وقوعہ پہنچ کر لاش اپنے قبضے میں لے لیا واقعہ کی پیش نظر میں ڈی پی او صوابی جاوید اقبال خان نے قاتل کا سراغ لگالے اور گرفتاری کے لئے تھانہ یارحسین کو خصوصی ٹاسک دیا ،جس پر ایک خاص ٹیم تشکیل دی گئی،ایس ایچ او جواد خان ،انوسٹی گیشن ٹیم نے مقتول کی خاندان اور رشتہ داروں سے اس کے بارے میں پوچھ کچھ شروع کی جس میں انکشافات نظر آگئے ،ایس ایچ او یارحسین بمع پولیس پارٹی نے سید وہاب ولد نور احمد شاہ ساکن ترلاندی کو حراست میں لیکر دوران انٹاروگیشن انہی سے راز پاش ہوگئے ،وجہ عناد ملزم کی بھائی کا رشتہ کئی عرصہ پہلے جس گھر میں ہوا تھا ،انہوں نے انکار کردیا کیونکہ گھریلوناچاکی کی بنیاد پر رشتہ توڑ دیا ،بعد ازاںانہوں نے رشتہ مقتول عاطف کو دیا ،جس پر ملزم تیش میں آکر یارحسین میں عاطف پر اندھا دھند فائرنگ کرکے زندگی کا خاتمہ کیا ۔ایک اور کاروائی میں ایس ایچ او جواد خان نے دو مجرمان اشتہاری علم نوش اور گل نوش ساکنان امان کوٹ تھانہ رستم کو گرفتار کر لیا ملزمان تھانہ رستم کو 3سالوں سے قتل اور اقدام قتل مقدمات میں مطلوب تھے۔