• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوابی ، مختلف وارداتوں میں تین افراد کو قتل کر دیا گیا

صوابی(نمائندہ جنگ)ضلع صوابی میں قتل کی مختلف وارداتوں میں تین افراد جاں بحق ہوگئے ۔پولیس تھانہ کالوخان کی رپورٹ کے مطابق نامعلوم ملزمان مردان سے  ایکس ایل آئی موٹر کار بکنگ پر صوابی لے گئے جہاں  ملزمان نے ٹیکسی ڈرائیور کوموضع صدرے کے مقام پر فائرنگ کرکے قتل کیااورقیمتی کار کواپنے ساتھ لے گئے پولیس نے نامعلوم ٹیکسی ڈرائیور کی لاش تحویل میں لیکر ورثاء کی تلاش شروع کردی بعدازاں مقتول کی طاہر سید سکنہ تخت بھائی کے نام شناخت ہوگئی ۔کالوخان پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف ایف آئی آدرج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔دریں اثناء موضع یارحسین میں ایک شخص عاطف کو عید الفطر کی شب قتل کردیا ٹوپی بائی پاس رہائش پذیر موضع مینی محلہ قمبرے کے یار شاہ ولد حسن شاہ کونامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کردیا مقتول کی بیوہ کی رپورٹ پر ٹوپی پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف ایف آئی آ ر درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے
تازہ ترین