کراچی ( اسٹاف رپورٹر)ایس ایس جی سی نے گیس چوروں کیخلاف چھاپے ،لاڑکانہ میں 15، کوئٹہ میں 200، اور نوابشاہ میں4گھروں کے گیس کنکشن منقطع ،ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ (SSGC) کی ڈسٹری بیوشن لائنوں کے ذریعے غیر قانونی طور پر گیس حاصل کرنے میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائیاں کر رہی ہے۔ گذشتہ چند روز کے دوران کوئٹہ کینٹ کی ظفر کالونی میں کیے گئے چھاپے میں 200 گھر بغیر میٹر کے گیس چوری میں ملوث پائے گئے۔