پشاور (اے پی پی) صوبائی سلیکشن بورڈ (پی ایس بی) کی سفارشات پر مجاز اتھارٹی نے ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنز محمد عمران کو مستقل بنیادوں پر گریڈ 19سے گریڈ 20میں ترقی دینے کی منظوری دے دی ہے۔ محکمہ اطلاعات کی جانب سے جاری بیان کے مطابق محمد عمران پچھلے ایک سال سے ڈائریکٹر جنرل اطلاعات و تعلقات عامہ خیبرپختونخوا کے عہدے پر کام کررہے ہیں۔