دمشق میں ایرانی قونصلیٹ پر اسرائیلی حملے کے بعد ایرانی حملے کے خطرات منڈلانے لگے، ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کے مشیر یحییٰ رحیم صفاوی کا بیان بھی سامنے آگیا۔
رحیم صفاوی کا کہنا ہے کہ ایران کے ممکنہ ردعمل سے اسرائیل خوف کی کیفیت میں ہے، اسرائیل ایک ہفتے سے خوف و ہراس اور ہائی الرٹ پر ہے، اسرائیل، حمایتی پریشان ہیں یہ نہیں جانتے ایران کیا کرنا چاہتا ہے۔
ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ نفسیاتی اور سیاسی جنگ ان کےلیے اصل جنگ سے زیادہ خوفناک ہے، یہ لوگ ہر رات حملے کے انتظار میں گزار رہے ہیں، بہت سے گھروں کو چھوڑ کر شیلٹرز میں جا چکے ہیں۔
عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ یکم اپریل کو اسرائیل نے ایرانی سفارتخانے پر حملہ کیا تھا، حملے میں پاسداران انقلاب گارڈز کے 7 ارکان مارے گئے تھے۔