• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولنگر واقعہ: جے آئی ٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

حکومت پنجاب نے بہاول نگر واقعے کی تحقیقات کےلیے جوائنٹ انکوائری ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دے دی، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اسپیشل سیکریٹری داخلہ فضل الرحمان جے آئی ٹی کے کنوینر مقرر کیے گئے ہیں۔

کمشنر بہاولپور نادر چھٹہ، ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) اسپیشل برانچ فیصل راجہ جے آئی ٹی کے ممبر مقرر کیے گئے ہیں۔

آئی ایس آئی اور آئی بی کا ایک ایک نمائندہ بھی جے آئی ٹی کا رکن ہوگا۔

اس سے قبل ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا تھا کہ بہاول نگر واقعہ افسوس ناک ہے، جس کی تحقیقات کےلیے محکمہ داخلہ اور سیکیورٹی اداروں پر مشتمل جوائنٹ انکوائری ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔

صوبائی حکومت کے ترجمان کے مطابق مفاد پرستوں کو ریاستی اداروں کے خلاف پروپیگنڈا کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید