• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران جہاز اور اس کے عملے کو فوری رہا کرے، امریکا

ترجمان امریکی قومی سلامتی کونسل ایڈرین واٹسن نے کہا ہے کہ ایران جہاز اور اس کے عملے کو فوری رہا کرے، سویلین جہاز کو قبضے میں لینا عالمی قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

اپنے بیان میں ایڈرین واٹسن کا کہنا تھا کہ سویلین جہاز کو قبضے میں لینا ایرانی پاسداران انقلاب گارڈز کا اقدام قزاقوں جیسا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے ایران کی دھمکیوں کے بعد اسرائیل میں بڑے اجتماعات پر پیر کی رات تک پابندی عائد کردی ہے۔

اسرائیلی فوج نے اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیل کے متعدد طیارے فضاؤں میں موجود اور فضائی دفاع الرٹ ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایرانی فورسز نے آبنائے ہرمز میں اسرائیلی کمپنی کے پرتگالی جہاز پر قبضہ کرلیا تھا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق پرتگالی جہاز ایم ایس سی ایریز اسرائیلی ارب پتی ایال اوفر کی کمپنی کا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید