لاہور(جنرل رپورٹر،خبر نگار) خالصہ جنم دن اور وساکھی میلہ2024ءکی تقریبات میں شرکت کے لیے2400سے زائد بھارتی سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے واہگہ بارڈر پر پردھان PSGPC سردار رامیش سنگھ اروڑا ، ایڈ یشنل سیکرٹری شرائنز رانا شاہد, سردار ممپال سنگھ ،سردار تارا سنگھ،ستونت کور ،صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ،سمیت دیگر سکھ ہنماوں نے مہمانوں کا استقبال کیا اور چیئرمین بورڈ کی طرف سے گلدستے پیش کیے ۔واہگہ بارڈر پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی جتھ لیڈر کلونت سنگھ اور ڈپٹی پارٹی لیڈر امرجیت سنگھ نے حکومت پاکستان اور متروک وقف املاک بورڈ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آ کر بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے ۔پاکستان میں مقدس استھان ہیں جنکی یاترا کے لیے لاکھوں سکھ بے تاب ہیں ۔