• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
امریکی صدر جو بائیڈن--- فائل فوٹو
امریکی صدر جو بائیڈن--- فائل فوٹو

امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیل پر ایرانی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کر دی۔

اس حوالے سے اپنے بیان میں امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ آج ایران اور اس کی پراکسیز نے اسرائیل کی فوجی تنصیبات پر حملہ کیا۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ اسرائیل پر داغے گئے تقریباً تمام ایرانی ڈرون اور میزائل امریکی مدد سے مار گرائے۔

دوسری جانب اسرائیل پر ایرانی حملوں کے بعد وائٹ ہاؤس نے بھی بیان جاری کردیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسرائیل کے دفاع کے لیے امریکی فوج نے پچھلے ہفتے ہوائی جہاز اور بیلسٹک میزائل ڈیفنس ڈسٹرائرز کو خطے میں منتقل کیا۔

وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ ان تعیناتیوں کی بدولت ہم نے اسرائیل کی ایران کی جانب سے آنے والے تقریباً تمام ڈرونز اور میزائلوں کو گرانے میں مدد کی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید