سپر سونک میزائلوں سے لیس روسی بحریہ کا فریگیٹ بحیرہ روم میں داخل ہوگیا۔
روسی وزارت دفاع کے مطابق بحری مشق کے طور پر روسی فریگیٹ نہر سوئز کے راستے بحیرۂ روم میں داخل ہوا۔
برکس سربراہی اجلاس میں شریک بھارتی حکام کو سوشل میڈیا صارفین شدید طنز اور تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
امریکی محکمۂ دفاع، محکمہ خارجہ اور ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی کے انسپکٹر جنرلز کی جانب سے مشترکہ طور پر تیار کی گئی رپورٹ میں یہ تصدیق سامنے آئی ہے۔
اسماعیل بقائی نے ایرانی جوہری سربراہ محمد اسلامی کو ویزا دینے سے انکار پر آسٹریا اور امریکا کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
بوسٹن کی وفاقی عدالت کے جج نے قومی سلامتی اور ویزا نظام میں جعل سازی روکنے کے حکومتی جواز کو انتہائی کمزور قرار دیا ہے۔
امریکی صدر نے سی ای او این ویڈیا کو خبردار کیا کہ پابندیوں کی وجہ سے امریکا اس ٹیکنالوجی کی عالمی دوڑ میں چین سے پیچھے رہ سکتا ہے۔
سیکریٹری ایرانی قومی سلامتی کونسل نے کہا ہے کہ امریکی صدر کے مختلف بیانات سے گمراہ نہ ہوں۔
امریکی محکمۂ ڈاک نے یہ ضابطہ ٹرمپ کی جانب سے مارچ میں جاری کیے گئے انتظامی حکم کے بعد نافذ کیا تھا۔
میجر جنرل ترکی المالکی نے کہا ہے کہ اتحادی افواج حملوں کا ذمے داری اور بھرپور عزم کے ساتھ جواب دیں گی۔
سعودی وزارتِ توانائی کے مطابق ریاض اور مدینہ کے علاقوں میں پائپ لائن کو ڈرون حملوں سے نقصان پہنچا اور بعض افراد بھی زخمی ہوئے جس کے بعد احتیاطی اقدام کے طور پر آپریشن معطل کر دیا گیا۔
امریکی سینیٹر نے ڈیزل کی ریکارڈ قیمتوں پر ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
جدید ایم کیو-1 ڈرون کو آج علی الصبح نشانہ بنایا گیا، دوسری جانب آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگوں سے ٹکرانے کے بعد ایک آئل ٹینکر میں دھماکا ہوا ہے۔
سربراہ اوپن اے آئی نے کسی بڑے اور پیچیدہ معاہدے کے بجائے مشترکہ حفاظتی اصول اور مصنوعی ذہانت کی جانچ کے یکساں معیار واضح کرنے کی تجویز دی ہے۔
سعودی فوجی اتحاد نے کہا ہے کہ پیر کے روز سعودی شہروں خمیس، مشیط، ابہا اور طائف پر یمنی حوثیوں کے حملوں میں 13 شہری زخمی ہوئے۔
ترک صدر نے کہا کہ سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ نے مل کر قدم اٹھایا ہے تاکہ اسلامی دنیا کو پیغام دیا جائے۔