• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کے متعدد ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشن معطل

فوٹو فائل
فوٹو فائل

ایران کے متعدد ایئرپورٹس پر پیر کی صبح تک فلائٹ آپریشن معطل کردیا گیا ہے۔

خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ تہران کے ایئرپورٹس پر پروازیں پیر کی صبح 6 بجے بحال ہونگی، تہران کے امام خمینی ایئرپورٹ اور مہرآباد ایئرپورٹ پر پروازیں منسوخ ہوگئیں۔

شیراز، اصفہان، بوشہر، کرمان، سناندج اور دیگر چند ایئرپورٹس پر بھی پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔

دوسری جانب ایران نے عراق سے آنے والی تمام ایئر لائنز کو ایرانی فضائی حدود کے استعمال سے روک دیا۔

اس حوالے سے جاری ہونے والے نوٹم کے مطابق عراق سے ایران آنے والی تمام کمرشل پروازوں کے آپریشن پر تاحکم ثانی پابندی ہے۔

بغداد فلائٹ انفارمیشن ریجن سے تہران فلائٹ انفارمیشن ریجن آنے والی تمام پروازوں کے آپریشن پر پابندی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایران نے بغداد سے آنے والی تمام ایئر لائنز کو نوٹم کے ذریعے آگاہ کر دیا ہے، یہ فیصلہ ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی بڑھنے پر کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید