• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران اسرائیل کشیدگی، یورپی یونین وزارئے خارجہ کا ہنگامی اجلاس طلب

  
یورپی خارجہ امور چیف جوزف بوریل(فائل فوٹو)
یورپی خارجہ امور چیف جوزف بوریل(فائل فوٹو)

ایران کی جانب سے شام میں اسکے قونصل خانے پر اسرائیلی جارحیت کے جواب میں گزشتہ شب ایران کے میزائل اور ڈرون حملے کے تناظر میں یورپی یونین کے وزارئے خارجہ کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا۔ 

برسلز سے خبر ایجنسی کے مطابق یورپی یونین خارجہ پالیسی چیف جوزف بوریل نے اس سلسلے میں اپنے بیان میں کہا کہ یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کا غیر معمولی اجلاس منگل کو طلب کیا ہے۔ 

جوزف بوریل نے مزید کہا کہ یورپی یونین اجلاس میں اسرائیل پر ایران کے حملوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ 

جوزف بوریل کا کہنا تھا کہ اجلاس کا مقصد خطے کی کشیدگی میں کمی اور سلامتی کےلیے کردار ادا کرنا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید