ایران کے اسرائیل پر میزائل اور ڈرون حملوں کے بعد روس نے فریقین سے تحمل کے مظاہرے کا مطالبہ کیا۔
ماسکو سے خبر ایجنسی کے مطابق روسی وزارت خارجہ نے اس حوالے سے کہا کہ خطے میں ایک اور خطرناک پیشرفت پر گہری تشویش ہے۔
روسی وزارت خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ فریقین سے تحمل کے مظاہرے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ غیر ذمہ دارانہ اشتعال انگیز کارروائیاں فلسطین اسرائیل تنازع میں کشیدگی کا سبب بنی ہیں۔
روسی وزارت خارجہ نے کہا کہ بارہا خبردار کرچکے ہیں کہ خطے کے غیر حل شدہ تنازعات کشیدگی میں اضافے کا پیش خیمہ ہوں گے۔