• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچے کو روندنے والی مرسڈیز کار ایم پی اے فاروق اعوان کے فارم سے ملی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گلشن اقبال میں عید سے دو روز قبل آٹھ سالہ بچے کو روندنے والی مرسڈیز کار برآمد کرلی۔حادثے میں آٹھ سالہ بچہ جان بحقاور اس کی والدہ شدید زخمی ہوئی تھیں،کار سوار موقع سے گاڑی سمیت فرار ہو گیا تھا،پولیس نے بچے کو روندنے والی مرسڈیز کار میمن گوٹھ فارم ہاؤس سے برآمد کر لی، فارم ہاؤس موجودہ ایم پی اے اور سابق پولیس آفیسر فاروق اعوان کی ملکیت ہے،ایم پی اے فاروق اعوان نے کہا ہے کہ دس سال سے یہ فارم ہاوس ہماری ملکیت ہے،مرسیڈیز کار میرے دوست کے نوجوان بیٹے فرقان نے کھڑی کی ہے، گاڑی میرے علم میں لائے بغیر میرے فارم ہاؤس پر کھڑی کی تھی،میرے دوست زاہد کاجاپان سے گاڑیوں کی خرید و فروخت کا کام ہے جو جاپان میں ہی مقیم ہے، میرا دوست جاپان سے گاڑیاں منگوا کر میرے فارم ہاؤس پر کھڑی کرتا ہے، ملازم نے بتایا کہ فارم ہاؤس پر پولیس آئی ہے فارم ہاؤس پہنچا تو واقعہ کا علم ہوا،حادثے کا شکار ہونے والے خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں،پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کا ذمہ دار ڈرائیورفرقان تاحال گرفتار نہیں ہو سکا جس کی تلاش جاری ہے۔
اہم خبریں سے مزید