• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں روٹی اور آٹے کی قیمتیں کم کرنا مریم نواز کا نیا دکھاوا ہے، بیرسٹر سیف

فائل فوٹو
فائل فوٹو

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ پنجاب میں روٹی اور آٹے کی قیمتیں کم کرنا مریم نواز کا نیا دکھاوا ہے۔

ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ سیزن میں گندم کے ریٹ کم کر کے محترمہ پنجاب میں کسانوں کا معاشی قتل کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کی وزیرِ اعلیٰ مریم نواز انتظامیہ کو احکامات ایکس پر دے رہی ہیں۔

بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی ڈراما بازی اور اس کی ہدایت کاری کون کر رہا ہے ہمیں علم ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے روٹی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا تھا۔

مریم نواز نے کہا تھا کہ پنجاب حکومت نے آج سے روٹی کی قیمت کم کر کے 16 روپے مقرر کر دی ہے۔

قومی خبریں سے مزید