• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل کیلئے 14 ارب ڈالرز کی امدادکیلئے بائیڈن کا کانگریس پر دباؤ

امریکی صدر جو بائیڈن—فائل فوٹو
امریکی صدر جو بائیڈن—فائل فوٹو

اسرائیل کے لیے 14 ارب ڈالرز کے امدادی بل کی منظوری کے لیے امریکی صدر جو بائیڈن نے کانگریس پر دباؤ بڑھا دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے اس حوالے سے ریپبلکن ہاؤس کے اسپیکر مائیک جانسن سے فون پر رابطہ کیا ہے۔

مائیک جانسن نے امریکی صدر سے جواب میں کہا ہے کہ ریپبلکن پارٹی اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہونے کی امریکی ضرورت کو سمجھتی ہے۔

ریپبلکن ہاؤس کے اسپیکر کا یہ بھی کہنا ہے کہ رواں ہفتے امریکی اخراجات کے پیکیج آگے بڑھانے کی کوشش کی جائے گی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید