اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے ایران کے بڑے حملے کا جواب ناگزیر ہوگا۔
تل ابیب میں ذرائع اسرائیلی وزیراعظم دفتر نے امریکی ٹی وی این بی سی سی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اتنے بڑے حملے کا چھوٹا یا بڑا جواب نہ دیا جانا ممکن نہ ہوگا۔
نیتن یاہو کے دفتر کے ذرائع کے مطابق شراکت داروں سے مشورے ہوں گے لیکن فیصلہ ہمارا ہوگا۔