شمال مغربی ایران کے شہر ماہان کے قریب شہزادہ گارڈن ایک شاندار اور محیرالعقول باغ ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ باغ ایک بے آب و گیاہ ریگستان کے درمیان واقع ایک نخلستان میں ہے۔
اس سرسبز و شاداب باغ میں پانی کے فوارے موجود ہیں۔ یہ باغ شمالی مغربی ایران کے صوبے کرمان شہر ماہان سے چھ کلومیٹر دور ہے۔
اس تاریخی فارسی گارڈن کو 19ویں صدی میں ایران کے قاچار خاندان نے تعمیر کرایا تھا۔ 5.5 ہیکٹرز رقبہ پر محیط اور مستطیل شکل کے اس باغ کو چاروں اطراف سے پتھر کی دیوار نے اپنے حصار میں لے رکھا ہے تاکہ ریگستان کے سخت گرم موسم سے اسے محفوظ رکھا جاسکے۔
جب فضا سے شہزادہ گارڈن کو دیکھا جاتا ہے تو یوں لگتا ہے کہ بے آب و گیا ریگستان کے وسط میں کوئی خوشنما نخلستان واقع ہے اور اس کی تصاویر دیکھ کر لوگ اس کی جانب متوجہ ہوتے ہیں اور ہزاروں لوگ ہر سال یہاں آتے ہیں۔
اس میں پانچ قابل دید فوارے موجود ہیں جنہیں قنات تکنیک کے ذریعے ایک کنویں سے زیر زمین آبی نالیوں سے پانی پہنچایا جاتا ہے۔ اس کی اسی منفرد خصوصیات کے باعث اسے 2011 میں یونیسکو نے عالمی ورثہ قرار دیا تھا۔