• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیپل کارنر ریٹیل پارک کے قریب کار حادثے میں 3 افراد ہلاک

لندن (پی اے) اسٹیپل کارنر ریٹیل پارک کے قریب کار حادثے میں3افراد ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔ میٹروپولیٹن پولیس کے مطابق حادثہ اتوار کی رات 11:30 بجے پیش آیا، کار میں کم وبیش20سال عمر کے 5 افراد سوار تھے۔ تفتیش کار کا کہنا ہے کہ حادثے میں کوئی دوسری کار ملوث نہیں تھی۔ حادثے پر فائر اور بری اور فضائی ایمبولینس کو جائے حادثے پر طلب کیا گیا، جہاں 3 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ ان میں سے 2 کو ہسپتال پہنچایا گیا، پانچواں شخص معمولی زخمی تھا۔ انسپکٹر ولیم مک ڈونلڈ کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی سروسز گزشتہ رات ایک اندوہناک حادثے کی جگہ پر پہنچیں۔ پولیس نے فوری طورپر حادثے کی تفتیش شروع کردی ہے۔ پولیس افسران حادثے کا شکار ہونے والے پانچوں افراد کی فیملیز کو اس کی اطلاع دے رہے ہیں اور اسپیشلسٹ افسران فیملیز کو دلاسا دے رہے ہیں۔ انھوں نے ہلاک شدگان کے ورثا سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ پولیس نے اس حادثے کے شاہدین سے رابطہ کرنے یا101پر کال کرنے کی اپیل کی ہے۔

یورپ سے سے مزید