• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سڈنی: چاقو کے حملہ میں پادری سمیت متعدد افراد زخمی

سڈنی( نیوز ڈیسک)سڈنی میں دو روز بعد ایک اور چاقو حملے میں پادری سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے۔یہ واقعہ پیر کی شام سڈنی سے تقریباً 30کلومیٹر دور قصبے واکیلے کے کرائسٹ دی گڈ شیفرڈ چرچ میں پیش آیا۔نیو ساؤتھ ویلز کی ایمبولینس سروس کے مطابق واقعے میں چار افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں ایک 50 سالہ شخص بھی شامل ہے جنہیں تشویشناک حالت میں اسپتال لے جایا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، حملہ آور کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔جس بشپ پر حملہ کیا گیا تھا اس کا نام مار ماری ایمینوئل ہے، چرچ کی ویب سائٹ کے مطابق ایمانوئل کو 2009میں پادری اور پھر 2011 میں بشپ مقرر کیا گیا تھا۔یاد رہے کہ ہفتہ کو سڈنی کے شاپنگ مال میں چاقو بردار شخص کے لوگوں پر حملے میں سات افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے، حملہ آور پولیس کی فائرنگ سے مارا گیا تھا۔
یورپ سے سے مزید