• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سٹیفورڈ میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، اولے بھی برسے

سٹیفورڈ(مریم فیصل ) سٹیفورڈ میں عید کے بعد بھی موسم خوشگوار نہ ہوسکا ۔ اپریل کا وسط آچکا ہے لیکن موسم تا حال سرد ہے ۔ میٹ آفس کی حالیہ پیشگوئی کے مطابق گزشتہ روز صبح سے تیز ہوائوں کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا جو اپنے ساتھ بارش بھی برسا رہاتھا ۔تیزا ہوائوں کے باعث موسم کی یلو وارننگ جاری کی گئی تھی۔45میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہوائوں کے باعث پیدل چلنے والوں اور کار سواروں کو کافی دشواری کا سامنا رہا، خاص کر ہیوی وہیکل تیز ہوائوں سے زیادہ متاثر ہو رہے تھے ۔ سٹیفورڈ اور اس کی پوری کائونٹی کے لئے یلو وارننگ جاری کردی گئی تھی تاکہ لوگ تیز ہوائوں کے باعث غیر ضروری سفر سے اجتناب برتیں، تیز ہوائوں کے ساتھ ہلکی تیز بارش کا سلسلہ بھی تمام دن جاری رہا اور اولے بھی برستے رہے ۔ موسم کی اس صورتحال میں کام پر جانے والوں اور بچوں کو اسکول چھوڑنے جانے والوں کو دقت پیش آئی ،تاہم تیز ہوائوں کا یہ سلسلہ رات کے وقت تھم گیا ۔ میٹ آفس کی پیشگوئی کے مطابق رواں ہفتے موسم نسبتا خشک رہے گا ۔
یورپ سے سے مزید