• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ، مرزا اختیار بیگ کی دہری شہریت کے خلاف درخواست پر فریقین سے جواب طلب

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس عقیل احمد عباسی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے مرزا اختیار بیگ کی دہری شہریت کے خلاف خرم شیر زمان کی درخواست پر فریقین سے جواب طلب کرلیا ، عدالت نے استفسار کیا کہ اب تک جواب کیوں جمع نہیں کرایا گیا، الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا کہ ہم نے اپنا جواب عدالت میں جمع کرادیا ہے، مراز اختیار بیگ کی جانب سےکوئی پیش نہیں ہوا، عدالت نے آئندہ سماعت پر لازمی جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 16 مئی تک ملتوی کردی۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید