• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم شہبازشریف آج ہونے والے معاہدوں پر دستخط کیلئے اسی ماہ سعودیہ جائیں گے

وزیراعظم شہبازشریف---فائل فوٹو
وزیراعظم شہبازشریف---فائل فوٹو 

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا رواں ماہ، اپریل کی 28 اور 29 تاریخ کو دورہ سعودی عرب متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق آج ہونے والے معاہدوں پر وزیرِ اعظم کے دورہ ریاض کے دوران دستخطوں کا امکان ہے، دورے کے دوران معاہدوں پر دستخط نہ ہو سکے تو سعودی ولی عہد کے مئی میں دورہ پاکستان کے دوران دستخط کیے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے 28 اور 29 اپریل کو ورلڈ اکنامک فورم کا انعقاد کیا جائے گا، ورلڈ اکنامک فورم میں دنیا بھر سے رہنما شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف ریاض میں سرمایہ کاری کونسل میں شرکت کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید