• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آہستہ آہستہ اردو صحیح سے بولنا سیکھ جاؤں گی: شازل شوکت

اداکارہ شازیل شوکت ـــ فائل فوٹو
اداکارہ شازیل شوکت ـــ فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ شازل شوکت کا کہنا ہے کہ جب تک اردو صحیح سے بولنی نہیں آئے گی سیکھتی رہوں گی۔

شازل شوکت نے برطانوی نشریاتی ادارے کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ مجھے اردو میں بولنے میں تھوڑی دشواری ہوتی ہے اور مجھے اس بات پر کوئی شرمندگی نہیں ہے۔

اُنہوں نے بتایا کہ ابھی فی الحال  میں اردو بولنا سیکھ رہی ہوں اور مجھے یقین ہے کہ میں محنت کر رہی ہوں تو آہستہ آہستہ سیکھ جاؤں گی۔

اداکارہ نے کہا کہ لوگوں کو اگر کوئی زبان صحیح سے بولنی نہیں آتی ہے تو اس میں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ جیسے مجھے اردو نہیں آتی ہے اسی طرح بہت سے ایسے  لوگ ہیں جو انگریزی بولنا نہیں جانتے ہیں تو اُنہیں بھی شرمندہ نہیں ہونا چاہیے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید