• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز اور نواز شریف روٹی کی قیمت چیک کرنے تندور پہنچ گئے


پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف روٹی کی قیمت معلوم کرنے خود عوام میں پہنچ گئے، انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ہمراہ روٹی کی قیمتیں معلوم کیں۔ 

نواز شریف نے اڈہ پلاٹ پر نان بائیوں سے ملاقات کی اور ان سے روٹی کی قیمت معلوم کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ریٹ لسٹ کا بھی معائنہ کیا۔

محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب کو خود میں دیکھ کر عوام نے خوشگوار حیرت کا اظہار کیا۔ 

قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عوام سے ان کی رائے بھی معلوم کی۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ روٹی کی قیمت کا خود جائزہ لیتا رہوں گا جبکہ نان بائی کو تاکید کی کہ روٹی 20 روپے میں دوبارہ نہ دے دینا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روٹی اب 16 روپے کی ہو گئی ہے، ہم نے روٹی کی قیمت 16 روپے، نان کی قیمت 20 کر دی ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ نوٹیفکیشن آگئے ہیں 16 روپے سے زیادہ پیسے روٹی کے نہیں لینے۔ اگر 16 سے زیادہ کوئی مانگے تو ایک نمبر ہے اس پر رپورٹ کریں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے 16 روپے والی روٹی لگوا کر چیک کی، وزیراعلیٰ نے روٹی کے وزن اور قیمت کے بارے میں بھی دریافت کیا۔

نواز شریف اور مریم نواز نے تندور پر نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن چیک کیا، اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ نوٹیفکیشن کو دیوار پر لگائیں۔

قومی خبریں سے مزید