جہلم کے سوہاوہ جنگل سے گزشتہ ماہ ملنے والی خاتون کی لاش کی شناخت کرلی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کی شناخت نوشین رانا کے نام سے ہوئی جو پاکپتن کی رہنے والی تھی۔
پولیس نے بتایا کہ خاتون کی تشدد زدہ لاش گزشتہ ماہ ملی تھی، تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا تھا۔
حکام نے مزید بتایا کہ ملزمان نے مقتولہ کی شناخت چھپانے کےلیے چہرے پر تیزاب پھینکا تھا، مقتولہ کی شناخت فنگر پرنٹس کے ذریعے ہوئی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ نوشین رانا کی دوسری شادی ڈیڑھ سال قبل لاہور میں ہوئی تھی، مقتولہ کے بھائی سے رابطہ ہوگیا، ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش حوالے کی جائے گی۔
پولیس کے مطابق مقتولہ کا ڈی این اے ٹیسٹ مکمل ہوگیا، مزید تفتیش جاری ہے۔