• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاتون کی لاش برآمد، سکیورٹی گارڈ قتل، حادثہ میں ایک جاں بحق

اسلام آباد، راولپنڈی ( خصوصی نامہ نگار، سٹاف رپورٹر )  خاتون سمیت تین  افراد جان کی بازی ہار گئے ۔تھانہ رمنا کے علاقے جی ٹین ٹو کے گرین ایریا سے نامعلوم خاتون کی نعش ملی جس کے سر پر زخم کے نشان ہیں ۔ پولیس نے نعش کو قبضہ میں لے کر ہسپتال منتقل کر دی ۔ تھانہ سنگ جانی کو غلام مجتبیٰ نے بتایا کہ میرے والد غلام مرتضیٰ پرائیویٹ سکیورٹی میں گارڈ تھے جو ڈیوٹی پر موجود تھے کہ اطلاع ملی کہ والد کو گولی لگی ہے جا کر دیکھا تو وہ زندگی کی بازی ہار چکے تھے۔ نامعلوم افراد نے والد کو فائرنگ کرکے قتل کیا ۔پشاور روڈپر ٹریفک حادثہ میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا،ترجمان ریسکیو 1122کے مطابق گولڑہ موڑ کے قریب تیز رفتارکیری وین  نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار دی جس سے 53سالہ عبدالرحیم جاں بحق ہوگیا ۔ ڈرائیور موقع سے گاڑی سمیت فرار ہو گیا ۔
اسلام آباد سے مزید