• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل کا پاسداران انقلاب کو دہشتگرد تنظیم قرار دینے پر زور

اسرائیلی وزیر خارجہ اسرائیل کٹز(فائل فوٹو)۔
اسرائیلی وزیر خارجہ اسرائیل کٹز(فائل فوٹو)۔

اسرائیلی وزیرخارجہ نے ایران کے میزائل پروگرام پر پابندیاں لگانے اور ایران کی پاسداران انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کیلئے مختلف ملکوں پر زور دیا ہے۔

اسرائیلی وزیر خارجہ کے مطابق انہوں نے 32 ممالک کو خطوط بھیجے اور متعدد ہم منصبوں سے ایران پر پابندیوں کیلئے بات کی۔

انہوں نے کہا کہ ایران کو روکنے اور کمزور کرنے کےلیے ایک طریقہ ہے، تہران کو ابھی روکنا چاہیے، اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے۔

انکے مطابق جی سیون رکن ممالک پہلے ہی ایران کے خلاف مربوط اقدامات کے منصوبے پر کام کر رہے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید