• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی کرکٹر ز کو امریکا میں سہولتیں ملیں گی یا نہیں،بی سی سی آئی پریشان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بھارتی کرکٹ بورڈ کے رنگ ڈھنگ ہی نرالے ہیں، بی سی سی آئی کو یہ فکر کھائے جارہی ہے کہ امریکا جیسے ملک میں ہوٹلز اور گراؤنڈز اس کے کھلاڑیوں کے شایان شان ہیں بھی یا نہیں۔ یہ جاننے کیلئے بی سی سی آئی حکام نے امریکا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل ہوٹلوں اور دیگر سہولتوں کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس مقصد کیلئے ایڈوانس ریکی ٹیم نیو یارک بھجوا ئی ہے۔ بھارتی ٹیم کے امریکا میں تمام میچ نیویارک میں ہوں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق آئی سی سی ایونٹ کے امریکامیں پہلے بھی انٹر نیشنل میچ ہوچکے ہیں لیکن نیویارک کے نئے اسٹیڈیم میں پہلی مرتبہ میچز ہو رہے ہیں ۔ امریکا کی سہولتوں کا اس وقت کسی کو اندازہ نہیں اس لیے ریکی ٹیم بھیجی گئی ہے کیوں کہ بھارتی بورڈ چاہتا ہے کہ ان کے کھلاڑیوں کو ٹورنامنٹ کے دوران کسی قسم کی مشکل پیش نہ آئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی بورڈ کا ایک افسر ہوٹل اور دیگر انتظامات کا جائزہ لے گا ۔ آئی پی ایل کے لیگ میچز کے اختتام کے ساتھ ہی بھارتی کھلاڑی امریکا روانہ ہوں گے ۔ بھارتی ٹیم 5 جون کو آئرلینڈ کے خلاف پہلا میچ نیویارک میں کھیلے گی۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 9 جون کو نیویارک میں شیڈول ہے۔

اسپورٹس سے مزید