• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چھ میچز میں 32 رنز، گلین میکسویل آئی پی ایل سے دستبردار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آسٹریلوی کرکٹر گلین میکسویل نے دماغی اور جسمانی تھکاوٹ کی وجہ سے بھارتی لیگ سےغیر معینہ مدت کے لئے آرام لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ سن رائزر حیدر آباد کے خلاف میچ کے لیے خود ڈراپ ہونے کا کہا ، اپنی کارکردگی سے رائل چیلنجر بنگلور کی ٹیم میں اپنا حصہ نہیں ڈال پا رہا ،دماغی اور جسمانی طور پر مضبوط ہونے پر دوبارہ ٹیم کو دستیاب ہوں گا ۔ میکسویل نے آئی پی ایل کے 6 میچز میں صرف 32 رنز بنائے ہیں ، ان کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر آخری نمبر پر ہے۔ اس سے قبل آسٹریلوی آل راؤنڈر مچل مارش کو ہیم اسٹرنگ انجری کی وجہ سے کرکٹ آسٹریلیا نے وطن واپس بلا لیا ہے جب کہ لیگ اسپنر ایڈم زمپا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل آرام کے لیے آئی پی ایل سے دستبردار ہوچکے ہیں۔ان کاکہنا تھا کہ یہ میرے لئے بہت آسان فیصلہ ہے میں آخری میچ کے بعد کپتان فاف ڈو پلیسی اور کوچز کے پاس گیا اور کہا کہ شاید اب وقت آگیا ہے کہ ہم کسی اور کو آزمائیں۔میکسویل نے اس سیزن میں چار وکٹیں حاصل کی ہیں نومبر سے لے کر اب تک 17 ٹی ٹوئنٹی میں 185.85 کے اسٹرائیک ریٹ سے ان کی اوسط 42.26 ہے۔

اسپورٹس سے مزید