• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیڈا: حکومت کا پہلی بار حلال مارٹیگیج کا جائزہ لینے کا فیصلہ

--- جنگ فوٹو
--- جنگ فوٹو

کینیڈین حکومت کی جانب سے حکومتی سطح پر پہلی بار حلال مارٹیگیج کے حوالے سے پیش رفت ہوئی ہے، جس کے مطابق حکومت نے پہلی بار گھروں کے لیے حلال مارٹیگیج کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

پارلیمنٹ میں پیش کئے گئے وفاقی بجٹ کے مطابق حکومت نے مالیاتی اداروں اور مختلف کمیونٹیز سے روایتی مارٹیگیج کے متبادل طریقوں پر مشاورت کا آغاز کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ اسلامی عقائد کے مطابق سود کے لین دین اور اس پر منافع کو ناجائز سمجھا جاتا ہے۔

یاد رہے کہ کینیڈا میں کچھ مالیاتی ادارے مسلم کمیونٹی کے لیے حلال مارٹیگیج کی سہولت دیتے ہیں مگر کینیڈا کے پانچ بڑے بینکس میں یہ سہولت دستیاب نہیں ہے۔

حکومتی سطح پر پہلی بار حلال مارٹیگیج کے حوالے سے پیش رفت ہوئی ہے۔نائب وزیراعظم اور وفاقی وزیرِ خزانہ کرسٹیا فری لینڈ نے پارلیمنٹ میں نئے سال کا بجٹ پیش کیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید